کرائمز
آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے،. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے درخواست پر سماعت کی. افضل ویلفئیر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں پنجاب میں آوارہ کتوں کے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے. اوارہ کتوں کی بہتات ہے اور شہری ان کے حملوں کی وجہ سے زخمی ہو رہے ہیں، درخواست میں بتایا گیا کہ شہریوں کو ریبیز ویکسین نہیں مل رہی اور نہ رہی اینمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل ہو رہا ہے. اس لیے شہریوں کو آوارہ کتوں سے بچاو اور اس کی ویکسی نیشن کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔