محبوب عالم نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءکا چارج سنبھال لیا
لاہور (آئی این پی)حکومت پنجاب نے محبوب عالم کو ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءتعینات کر دیا۔ محبوب عالم نے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءکا چارج سنبھال کر اپنے کام کا آغاز کردیا۔محبوب عالم اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ¾ انفارمیشن اینڈ کلچر تعینات تھے۔ وہ پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں، کئی ایک دیگر اہم اداروں کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات بخوبی احسن ادا کر چکے ہیں۔چیئرمین الحمراءرضی احمد ،الحمراءافسران و ملازمین نے محبوب عالم کی الحمراءتعیناتی کا خیر مقد م کیا اور انکے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔محبوب عالم نے اپنے چارج سنبھالنے کے موقع پر کہا کہ اپنی برس ہا برس پر مبنی سروس میں ہمیشہ ایمانداری ، مستقل مزاجی، منصوبہ بندی کو ہمیشہ پروفیشنلز کی بنیاد سمجھا ہے ،ویژن ،مثبت روی کی بدولت ہر چیلنج سے نبرآزما ہو ا جا سکتا ہے۔اس موقع پر انھوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف و دیگر سے ملاقات کی ۔محبوب عالم کو ان کی وسیع تر تجربہ کی روشنی میں اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ وہ دوران سروس کئی اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داریاںبخوبی احسن انداز میں نبھا چکے ہیں۔