علاقائی خبریں

پاکستانی قوم اپنے بہادر اور غیور محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے :ساہی

ڈسکہ(نعیم مقصود)سماجی رہنما چوہدری احمد فاروق ساہی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر اور غیور محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں کسی بھی ملک کی جارحیت کا اس کو منہ توڑ جواب دینا صرف ریاست کا حق ہی نہیں ہم سب کا فرض بھی ہے۔پاک فوج نے افغانستان کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ احمد فاروق ساہی نے کہا ہے افغانستان کو پاک فوج کی جانب سے بروقت، جرأت مندانہ اور منہ توڑ جواب پوری پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ ہم پاک فوج کے ہر سپاہی اور افسر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملکی خودمختاری کا دفاع جرات اور بہادری سے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور پاکستان جیسے محسن ملک کے ساتھ دشمنی کی روش ترک کرے۔افغانی حکومت بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے ساتھ کھلی احسان فراموشی کررہی ہے افغانستان اور بھارتی گٹھ جوڑ سے اس خطے کا امن شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button