کرائمز
پتوکی،دیوار گرنے سے دوبچے جاں بحق،وزیراعلی کا نوٹس
پتوکی(نامہ نگار ) بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2 بچے جاںبحق ہونے کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا نوٹس دونوں بچوں کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم ۔پتوکی نواحی گائوں دس روز قبل کوٹ رانجھا میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2 بچے جانبحق ہوگئے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقع کا نوٹس لیا اور بچوں کے ورثاء کو 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ اے سی پتوکی سعد بن خالد نے وزیر اعلی کے حکم پر جان بحق ہونے والے دونوں بچوں کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے امدادی چیک دینے پر شکریہ ادا کیا۔