کرائمز
ہوائی فائرنگ :رواں سال 2700 ملزم گرفتار، 1273مقدمات درج
لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس کی ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔رواں سال کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث27 سوملزمان گرفتار کر کے 1273مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس ہوائی فائرنگ کو روکنے کے لئے متحرک ہے۔ رواں سال کے دوران کینٹ ڈویژن میں ہوائی فائرنگ کے827ملزمان،صدر ڈویژن میں 498 ، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 447ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس ہے۔ ہوائی فائرنگ جان لیوا ہے اس کے مرتکب عناصر سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔