صدر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر محمد احمد سلیمی کی دیپالپور آمد
دیپالپور(نمائندہ خصوصی) صدر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر محمد احمد سلیمی کی دیپالپور آمد ،غوثیہ طبیہ کالج میں پرتپاک والہانہ استقبال ،تقریب میں تحصیل بھر سے حکماء کی بڑی تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق نیشنل کونسل فار طب کے مرکزی صدر پروفیسر حکیم محمد احمد ، حکیم افتخار مبین عرشی، سابق چئیر مین امتحانی کمیٹی نیشنل کونسل فار طب نے دیپالپور کا دورہ کیا غوثیہ طبیہ دیپالپور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر حکیم سید محمد مراد علی شاہ محبوب چیئرمین غوثیہ طبیہ کالج دیپالپور نے اپنے رفقاء حکیم چوہدری نور احمد ،حکیم محمد احمد ،حکیم سرفراز احمد پروفیسر حکیم محمد رفیق۔ پروفیسر حکیم محمد اشرف مغل پروفیسر حکیم سید ابو صالح پروفیسر حکیم ابو سعید گلشن اور دیگر اسٹاف ادار ہذا اور اپنے اطباء ساتھیوں سمیت پاکستان طبی کانفرنس (PTC) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد نے پروفیسر حکیم سید محمد مراد علی شاہ محبوب چیئرمین غوثیہ طبیہ کالج کو PTC میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اپنی دلی خوشی کا اظہار کیاانہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر حکیم سید محمد شاہ صائم رحمتہ اللہ علیہ نے طب اور طبیب کی بہتری کے لئے بہت کام سر انجام دیے جو آج تک قابل ستائش ہیں اور ہم سب کا مقصد بھی طب اور طبیب کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے اس موقع پر تحصیل بھر سے حکماء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی