کرائمز
گاڑی کا ٹائر نکل کر لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
خضدار(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )خضدار کے علاقے میں گاڑی کا ٹائر نکل کر لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدارکے علاقے کلی براہمزئی میں چلتی گاڑی کا ٹائر نکل کر لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی اورمزید کاروائی شروع کردی۔