کرائمز

ون ڈش،اوقات کار کی خلاف ورزی پر 9شادی ہال سیل

لاہور جنرل رپورٹر)شادی ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر 9 ہالز سیل کردیے گئے ، انتظامیہ نے سخت ایکشن لے لیا۔پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016ءکی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاو_¿ن کیا گیا۔ڈی سی لاہور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹیمیں شادی تقریبات کی نائٹ مانیٹرنگ کیلئے متحرک و فعال ہیں۔شادی ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار کی 13 خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیس ٹیموں کی مشترکہ کارروائیاں کی گئیں ۔تحصیل صدر میں فارم ہاو_¿س سمیت 3 ہالز رات گئے شادی کی تقریب پر سیل کردیے۔تحصیل ماڈل ٹاو_¿ن میں واپڈا ٹاو_¿ن کے قریب 3 شادی ہالز کی انسپکشن کی 2 میں سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔تحصیل علامہ اقبال میں 2 شادی ہالز ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر سیل کردیے۔پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کریں،شادی ہالز میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button