کرائمز
لاہور/ کاہنہ: فائرنگ سے نوجوان زخمی‘ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کاہنہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں ندیم نامی شخص کی ملزم بلال اور اسکے بھائی عبداللہ سے تلخ کلامی ہو گئی اس دوران بلال نے طیش میں آکر ندیم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے زخمی کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔