علاقائی خبریں

صبا اصغر کی سائنس فیئر 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت

سیالکوٹ،: ( عشرت انصاری)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے دانش سکول سنٹر آف ایکسیلنس سیالکوٹ (گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول) میں منعقدہ سائنس فیئر 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے سائنس فیئر کا افتتاح کیا اور طلباء و طالبات کی جانب سے تیار کردہ کیمسٹری، فزکس اور بائیولوجی پراجیکٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں میں تحقیق، جستجو اور ایجادات کا جذبہ ہی قوم کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے تعلیمی پروگراموں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ سیالکوٹ کے طلباء ملک بھر میں اپنی علمی برتری برقرار رکھ سکیں۔
اس موقع پر پرنسپل شہباز حسن، پروفیسر رانا ظفر اقبال، اراکین بورڈ آف گورننس دانش سکول اعجاز غوری، میڈم زیبا ظہور، میڈم ارم شیرازی، محمد عمران خان لودھی، چوہدری شکیل احمد، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سیالکوٹ میاں عتیق، مرزا شکور صاحب، نعمان طیب (وائس پرنسپل سی او ای بوائز)، حسنین عسکری (پروگرام آرگنائزر)، سلمان شیخ (وائس پریذیڈنٹ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس)، اور پروفیسر قاسم (پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2، سیالکوٹ) بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button