علاقائی خبریں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس

لاہور ( شمشادعلی بھٹی سے ) 27 اکتوبر 2025 کو نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے کی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہماری صحافتی، قومی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ کشمیری عوام کے زخم ہماری تحریروں اور آواز میں شامل رہیں گے ۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سینئر وائس پریذیڈنٹ نیشنل یونین آف جرنلسٹس آغا حسنین جعفری، انفارمیشن سیکریٹری سید مبین الاسلام، مرکزی سیکریٹری جنرل ملک طارق احمد، محمد بلال مغل، توقیر ناصر، شہباز محمود، محمد گوہر رانا، محمد طیب طاہر اعوان اور ملک محمد عثمان الحسن نے بھی شرکت کی۔ اسی کے ساتھ، عوامی امن کمیٹی کے حوالے سے انسانی حقوق کے فروغ اور حمایت کے لیے، مرکزی چیئرمین عوامی امن کمیٹی چوہدری آصف محمود وڑائچ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین چوہدری محمد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔ تقریب کے آخر میں کشمیری شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button