علاقائی خبریں

عازمین حج سے11سے16اگست تک در خواستیں وصول کی جائینگی

لاہور( آئی این پی) سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی نامزد بنکوں کے ذریعے آج ( پیر)چار اگست سے شروع ہوگی ۔حج درخواستیں پہلے پائیے کے اصول کی بنیاد پر 4 سے 9 اگست تک وصول کی جائیں گی۔38سے42دن کے لانگ پیکج کیلئے پہلی قسط پانچ لاکھ روپے اور 20سے25دن کے شارٹ پیکج کیلئے پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔سرکاری حج سکیم کا کوٹہ ایک لاکھ 19ہزار ہے۔اگر 9 اگست تک مقررہ کوٹہ مکمل ہو گیا تو درخواستوں کی وصولی بند کردی جا ئے گی تاہم در خواستیں کم آ نے کی صورت میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے11سے 16اگست تک در خواستیں وصول کی جا ئیں گی۔حج کا بنیادی پیکج بشمول قربانی 11لاکھ 50ہزار روپے سے 12لاکھ 50ہزار روپے تک رہنے کا امکان ہے۔حج واجبات کی دوسری قسط یکم نومبر کو وصول کی جا ئے گی۔پاسپورٹ 26نومبر2026تک کارآمد ہونا ضروری ہے۔ڈبل بیڈ دو افراد کی فیملی کیلئے ا ختیاری سہولت کے تحت دستیاب ہوگا جس کے 2 لاکھ روپے فی فرد اضافی لئے جائیں گے۔ٹرپل بیڈ کی صورت میں 67ہزار رو پے فی فرد اضا فی وصول کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button