کرائمز
شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں شکیل سے1لاکھ40ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں نصیر سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں جابر سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں جہانگیر سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ارباز سے1 لاکھ15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،مغلپورہ اور ٹاؤن شپ سے گاڑیاں جبکہ نشترکالونی،مصری شاہ اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔