لاہور: 6 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی: محمد رمضان بٹ
رائےونڈ (شمشادعلی بھٹی سے )سب ڈویژن رائےونڈ کے نادہندگان بقایا جات کی ادائیگی بروقت کریں محمد علی رضا تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ رننگ ڈیفالٹرز سے 4 کروڑ 84 لاکھ روپے اورڈیڈ ڈیفالٹرز سے 2 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔ جس لیسکو کیساتھ ڈسکوز سپورٹ یونٹ ، پولیس ، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ نے مثالی تعاون کیا جس پر لیسکو بےحد مشکور ہے ۔ محمد رمضان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر توانائی کے ویژن کے مطابق عوام کو بجلی بلا تعطل فراہم کرنے کیلئے لیسکو کی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں مصروف عمل ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ بھی اسی عزم سے جاری و ثاری رہے گا ۔ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بقایا جات ادا کرنا ہر شہری اولین ذمہ داری ہے ۔ لیسکو ٹیمیں و دیگر اداروں کے تعاون سے ریکوری پالیسی پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ ایسٹرن سرکل میں سب سے زیادہ 2 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ۔ سینٹرل سرکل میں 1 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار، قصور سرکل میں 1 کروڑ 93 لاکھ روپے کی وصولی ۔ اوکاڑہ ، ساوتھ ، اور ننکانہ صاحب سرکلز میں بھی مؤثر ریکوری کی گئی ۔ آخر میں ایکسئین لیسکو سب ڈویژن رائےونڈ محمد علی رضا نے کہا کہ سب ڈویژن رائےونڈ کے عوام بھی اپنے بقایا واجبات بروقت ادا کریں تاکہ سسٹم پر مالی دباؤ کم ہو اور بجلی کی فراہمی و ترسیل کا عمل مستحکم رہے ۔ ایکسئین سب ڈویژن رائےونڈ نے بجلی صارفین و شکائت کنندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکائت کیلئے میرے آفس کے دروازے ہمہ کھلے ہیں ۔ میں اور میری ٹیم اس کوشش میں مصروف عمل رہتے ہیں کہ صارفین کی شکایات ازالہ بروقت کیا جائے ۔