کرائمز
25 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق
سرگودھا(آئی این پی)سرگودھا میں 25 سالہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق ہو گیا جس کی نعش کو ریسکیو کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودہا خوشاب روڈ کے علاقہ عاقل شاہ تحصیل شاہ پور کے قریب اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنے والا خوشاب کا 25 سالہ نوجوان نعمان حیدر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی اطلاع پر ریسکیو نے سرچ اپریشن کر کے ڈوبنے والے نوجوان کو نہر سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئےCPR شروع کردی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا -جس کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور منتقل کر کے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی۔