کرائمز

گرفتار 11 عہدیدار6یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سپیشل جج انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے تحریک لبیک چیچہ وطنی کے گرفتار 11 عہدے داروں اور کارکنوں عمیر سلیم ،محمد عظیم ،محمد شہروز ،بشارت علی، نعمان علی،عثمان علی، محمد مقصود ،غلام سرور ،فخر الدین ،گل شبیراور محمد سعدکو آج چھ یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے صدر پولیس چیچہ وطنی کے حوالے کر دیااور پولیس کو حکم دیا کہ ملزموں کو تفتیش کے بعد 10نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق 13اکتوبر شام ساڑھے چار بجے غربی بائی پاس چیچہ وطنی میں تحریک لبیک کے عہدیداروں،کارکنوں، محمد اشفاق،قیصر عباس،شہزاد، مظہرمجید، رضوان نے اپنے دیگر 55 کارکن ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ ڈنڈوں،سوٹوں سے مسلح ہو کر آگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی مولاناسعد رضوی سمیت گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ کر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا احسان الحق اور نثار احمد دو کا نسٹیبلوں کی وردیاں پھاڑ دیں اور پتھراؤکر کے ریاست کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگائے اور دو گھنٹے تک ٹریفک جام رکھی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا اور تحریک لبیک کے پانچ عہدے داروں اور کارکنوں محمد اشفاق،قیصر عباس،شہزاد،مظہر مجید اور رضوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس صدر چیچہ وطنی نے محمد افضال سب انسپکٹر کی مدعیت میں 60کارکنوں کے خلاف مقدمہ,506,341,427,186,353, 149,148,188 ت پ 16 ایم پی او، اور7 ا نسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا تھا گیارہ کار کنوں اور عہدیداروں کو گرفتار کر کے 22اکتوبر کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا تھااب شناخت پریڈ کے بعد ملزمو ں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button