رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان کا بہیمانہ قتل ، پولیس مصروف تفتیش
اوکاڑہ (وحید انصاری ) اوکاڑہ رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا. مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار . تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 35 فور ایل کا رہائشی نوجوان عثمان. گاؤں کے رہائشی علی رضا کی بہن کا رشتہ لینا چاہتا تھا. جو کہ علی رضا اور اس کے گھر والوں نے انکاری کر دی. علی رضا کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کا رشتہ کسی دوسری جگہ بے کیا جو علی رضا کی بہن نے رشتہ کرنے سے انکاری کر دی. علی رضا کو شبہ تھا کہ عثمان کی وجہ سے اس کی بہن نے رشتہ کرنے سےانکاری کی ہے. گزشتہ روز فہد یاسین وغیرہ بات کرنے کے بہانے عثمان کو بلا کر علی رضا کے گھر لے گئے. جہاں ملزمان علی رضا. فہد یاسین. وغیرہ نے اپنے ذاتی اسلحہ سے عثمان پر فائرنگ کردی جو شدید مضروب ہوکر گر پڑا .ملزمان موقع سے فرار ہوگئے. عثمان کو شدید مضروب حالت میں ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا. واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ شاہبھور موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی پوسٹمارم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی. پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 478/25 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے. پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے#