کرائمز

لاہور کینال روڈ پر ییلو لائن کو انڈر گراﺅنڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے ییلو لائن کو لاہور کینال روڈ پر کٹ اینڈ کور انڈر گراﺅنڈ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ٹھوکر تا ہربنس پورہ کٹ اینڈ کور پراجیکٹ کے ڈیزائن اور لاگت پر کام شروع کر دیا گیا ہے،ایل ڈی اے اور نیسپاک نے ڈیزائن اور لاگ پر کام شروع کررکھاہے،کٹ اینڈ کور کرنے سے نہ کوئی درخت کٹے گا نہ ہی گرین ایریا استعمال کیا جائے گا،اورنج لائن مال روڈ اسٹیشن طرز پر کٹ اینڈ کور کرکے زیر زمین ٹریک لیس ٹرام چلائی جائے گی۔ٹریک لیس ٹرام کے لئے لاہور کینال روڈ کو دونوں اطراف سے 12 سے 14 فٹ سڑک استعمال ہوگی،کینال روڈ پر سڑک کے نیچے ٹریک لیس وہیل ٹرام کے لئے سگنل فری راستہ بنایا جائے گا،راستہ بنا کر واپس لاہور کینال کو دوبارہ ٹریفک کے لئے بحال کردیا جائے گا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے کے مطابق ییلو لائن مین ٹریک کینال روڈ پر بنانے کی لاگت اس سے قبل 80 ارب لگائی گئی تھی ،ییلو لائن کے کٹ اینڈ کور ٹریک کی لاگت کا تعین کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button