کرائمز

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ماہِ اکتوبر کے دوران 1984 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ

خوشاب (کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی خوشاب کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماہِ اکتوبر کے دوران 1984 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا، اس دوران 133 پوائنٹس پر 14 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق 858 فوڈ بزنس آپریٹرز کو اصلاحات کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ۔۔۔

ملاوٹ مافیا کے خلاف 4 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ 3 فوڈ بزنسز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1465 لیٹر غیر معیاری دودھ، 27.4 کلو ناقص گھی و آئل، 35.32 کلو زائدالمیعاد مصالحہ جات اور 260 لیٹر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس، جوس و پانی تلف کر دیا۔ جدید لیبارٹری تجزیہ کے لیے مختلف فوڈ آئٹمز کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button