نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
نارووال (حاجی غلام عباس) ملک نوید احمد ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق عمران سعید قریشی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں توحید الرحمن ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال اور اس پوری ٹیم نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 03بدنام زمانہ منشیات فروشوں سرمد اکرم کے قبضہ سے 01کلو460گرام چرس،محمد سہیل کے قبضہ سے 01کلو440گرام چرس اور گلفام رضا کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمدکرلی۔آصف نوید ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں کیٹگری Aکے 03مجرمان اشتہاریوں واجد،عبدالغفار اور افضال کو گرفتار کرکے تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او نارووا ل نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تما م آفیسران و ملازمان ہمہ تن کوشاں ہیں۔