کرائمز
صابر ٹاؤن کے ایک مکان میں لڈو د انہ پر جواء کھیلا جارہا تھا،مقدمہ درج
پولیس کا جواء خانے پر چھاپہ ،سات جواری گرفتار، منشیات بھی برآمد ہو گئی،پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ صابر ٹاؤن کے ایک مکان میں جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر ریڈ کیا گیا تو موقع پر موجود افراد نے دوڑیں لگا دیں تاہم محمد فیصل، کاشف، وغیرہ سات افراد کو قابو کر کے ان کی تلاش لی گئی تو ملزمان کے قبضہ سے آئس اور داؤ پر لگی بھاری رقوم برآمد ہوئی، ملزمان لڈو د انہ پر جواء کھیل رہے تھے ، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ اور منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔