کرائمز

سیشن کورٹ میں بھرتیوں کا جعلی اشتہار وائرل

لاہور(آئی این پی):سوشل میڈیا پر سیشن کورٹ میں بھرتیوں کے حوالے سے ایک جعلی اشتہار وائرل ہو گیا جس نے عوام اور محکمہ دونوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا،اشتہار کے باعث شہری بڑی تعداد میں درخواستیں لے کر سیشن کورٹ پہنچ گئے۔صورتحال کے پیش نظر سیشن جج کے سٹاف افسر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وضاحت پر مبنی نوٹسز آویزاں کر دئیے۔ وضاحتی نوٹس کے مطابق سیشن کورٹ کی جانب سے بھرتیوں کا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اشتہار مکمل طور پر جعلی ہے۔عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے عدالت کے باہر جعلی اشتہار کے خلاف تنبیہ پر مبنی نوٹس لگا دئیے گئے ہیں۔ تاہم یہ اشتہار سوشل میڈیا پر کس نے وائرل کیا اس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button