کرائمز
تفتیشی خامیاں ،منشیات برآمدگی کا ملزم باعزت بری
شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)تھانہ سٹی شکرگڑھ میں منشیات برآمدگی کے مقدمہ نمبر 514/24 میں نامزد ملزم ریحان کو عدالت نے تفصیلی سماعت کے بعد باعزت بری کر دیا۔ مقدمے میں ملزم پر 1680 گرام چرس رکھنے کا الزام عائد تھا، جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج خان محمود کی عدالت میں ہو رہی تھی۔سماعت کے دوران وکیل ابتسام مصدق نے قانونی نکات، گواہوں کے بیانات میں تضادات اور تفتیشی خامیوں کو مؤثر انداز میں عدالت کے سامنے پیش کیا۔ دلائل سے مطمئن ہوتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد ملزم ریحان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد وکلاء حضرات نے کہا کہ فوری اور شفاف انصاف کے لیے تفتیشی عمل کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے۔