فارمی انڈوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ
ڈسکہ( نعیم مقصود) ڈسکہ و گردونواح کی طرح ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھتے ہی فارمی انڈوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ برائلر گوشت چند روپے سستا ہو گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری ریٹ کے مطابق درجن 348 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم مختلف علاقوں میں دکاندار چارجنگ کے ساتھ فارمی انڈے 360 روپے درجن تک فروخت کر رہے ہیں۔برائلر گوشت میں 7 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پرچون قیمت 475 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ڈسکہ شہر و گردو نواح میںپرچون ریٹ 500 روپے فی کلوگرام میں مرغی کا گوشت فروخت ہو رہا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرد موسم میں انڈوں کی طلب بڑھ جاتی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، جب کہ فیڈ اور سپلائی چین کی لاگت بھی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔