رانا حسین طاہر کی امن کمیٹی و منتظمین سے ملاقات
لاہور (نامہ نگار )ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی گرین ٹاؤن آفس میں امن کمیٹی و منتظمین سے ملاقات
میٹنگ میں انسپکٹر ہیڈکوارٹر ملک علی اوسجہ، افسران، تاجروں، سماجی رہنماؤں و دیگر اکابرین کی شرکت
جشنِ عید میلاد النبی کے سیکورٹی انتظامات اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
شرکاء نے سیکورٹی سے متعلق اپنے خدشات اور مسائل سے آگاہ کیا
تمام تر سیکورٹی انتظامات جشن سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے، ایس پی صدر
تمام روٹس کا وزٹ کر کے سیکورٹی پوائنٹس چیک کیے جائیں گے، ایس پی صدر
تمام محافل و جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، ایس پی صدر
سیکورٹی سے متعلق مسائل اولین ترجیح پر حل ہوں گے، ایس پی صدر
منتظمین جلوس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، ایس پی صدر
شرکاء میٹنگ نے سیکورٹی معاملات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، ایس پی صدر رانا حسین طاہر