کرائمز

خواتین کا ملکی آبادی میں پچاس فیصد سے زائد حصہ ہے،کنول شہزادی

مکو آ نہ (نامہ نگار )فیصل آباد ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر مسز کنول شہزادی نے کہا ہے کہ خواتین کا ملکی آبادی میں پچاس فیصد سے زائد حصہ ہے، خواتین کو تمام شعبوں میں نمایاں نمائندگی ملنی چاہیے، دیگر ممالک سے مقابلہ کرنا ہے تو خواتین کو گھر بٹھانے کی بجائے محفوظ اور یکساں مواقع فراہم کرکے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہوگا،پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائنلس ایکٹ 2016ء میں ریاست خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنارہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیصل آباد کالج آف لاء میں مذکورہ ایکٹ سے آگہی سے متعلق سیشن وتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر نے کہا کہ ایکٹ خواتین کے تحفظ،ریلیف اور قانونی مدد کو یقینی بناتا ہے۔سرکاری اداروں،نجی ڈیپارٹمنٹس اور کسی بھی شعبہ میں کام کرنیوالی اور گھریلو خواتین معاشرے کی جانب سے ان پر ڈھائے جانے والے کسی بھی مظالم بارے مدد لے سکتے ہیں۔عام شہری کی طرح خواتین کو آزادانہ ماحول فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر کالج مشتاق خان، ویمن پروٹیکشن آفیسرصنم زہرہ،لاء آفیسر زاہد علی شاکراور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اساتذہ، طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج مس ایمن نے ویمن پروٹیکشن سینٹر کی ٹیم اور ان کی جانب سے دی جانیوالی سروسز کو سراہا۔ڈائریکٹر مشتاق خان نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button