کرائمز

پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان فرار

مکو آ نہ (نامہ نگار)فیصل آباد تھانہ باہلک پولیس مقابلے میں ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک پولیس نے پنڈی شیخ موسیٰ موڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ 3 کس نا معلوم موٹر سائیکل پر پنڈی شیخ موسیٰ کی طرف سے آ? جن کو مشکوک جان کر پولیس نے روکا تو 3 کس نا معلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر حفاظت خود اختیاری استعمال کرتے ہو? پولیس ملازموں نے بھی فائرنگ کی فائرنگ روکنے کے بعد ایک ملزم جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا تھا اور ساتھ پسٹل 30 بور اور بلا نمبری موٹر سائیکل بھی پاس پڑی تھی جو کہ دریافت کرنے پر اس کا نام و پتہ محمد امین عرف امینو ولد زہرے خان سکنہ 606 گ ب معلوم ہوا جو کہ چیک کرنے پر ریکارڈ یافتہ پایا گیا جس پر 56 FIR درج تھی جبکہ باقی دو کس نا معلوم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو? فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی ملزم کو بذریعہ 1122 سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا اسی دوران DSP اور SDPO سرکل تاندلیانوالہ بھی موقع پر پہنچ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button