کرائمز

اورکزئی ،3 ملزمان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

کوہاٹ(نامہ نگار )قبائلی ضلع اورکزئی میں چار سالہ معصوم بچی کے قتل میں ملوث زیرحراست3 ملزمان مبینہ طورپر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق معصوم بچی کے قتل میں ملوث زیرحراست ملزمان کو جمعرات کے روز تفتیش کے لئے جائے وقوعہ لے گئے تھے جہاں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی موجودگی میں تینوں ملزمان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ پولیس سٹیشن غلجو کے ایس ایچ او جمیل اور کانسٹیبل حسن زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ ملزمان میں مرکزی ملزم زینہ گل کے علاوہ احسان اور رومان شامل ہیں۔ پولیس نے ہلاک افراد کی لاشوںاور زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اورکزئی پولیس نے اپر تحصیل کے دورافتادہ پہاڑی علاقہ چھپر علی خیل میں چار سالہ بچی کے بہیمانہ قتل میں ملوث چارملزمان کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ مبینہ ملزمان نے ایک ماہ قبل پانچ لاکھ روپے اور کوئلے کی لیز ہڑپ کرنے کی غرض سے تقدس نامی چار سالہ معصوم بچی کو اغواء کرنے کے بعدچار روز تک ایک کمرے میں قید رکھا تھا جس کے دوران بچی کی حالت غیرہونے پرملزمان نے اپنا جرم چھپانے کی خاطرمعصوم بچی کو قتل کردیاتھا اور بچی کی لاش قریبی پہاڑی میںجنگل میں دفن کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button