عدالتوں نے 2منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں
راولپنڈی (نامہ نگار)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو مجموعی طور پر 28 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے مجرم محمد یوسف کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم سے ساڑھے 5 کلو چرس برآمد ہونے پر رتہ امرال پولیس نے اپریل 2025 میں گرفتار کیا تھا،مجرم بسم اللہ جان کو 14سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 5 کلو چرس برآمد ہونے پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے جنوری 2025 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔