شادی شدہ لڑکیوں سمیت چار لڑکیاں اغوا،مقدمات درج
ساہیوال(نامہ نگار) 15 صدرچوک ساہیوال سے کمسن لڑکی اور تین شادی شدہ لڑکیوں سمیت چار لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا 15 لاکھ روپے کے ز یورات اور نقدی بھی لے گئے۔ صدر چوک 15 ساہیوال کے سامنے شام پانچ بجے مسلم ٹاؤن کی بیوہ فریدہ کی کمسن بیٹی معصومہ جب ہسپتال اپنی بڑی بہن کی عیادت کے لیے آئی تو پستول دکھا کر مہران علی ،بوبی ،عثمان، کامران، علی شیر زبردستی اغواکر کے کار میں ڈال کر فرار ہو رہے تھے تو لڑکی کے شور پر15 صدر چوک سے کسی نے اس کی مدد نہ کی ۔ چک59 چار آر میں ذیشان الیکٹریشن کی بیوی آمنہ پروین 24سالہ دوکان سے سودا لینے گئی تو بازار سے کار میں سوار تین ملزم لے گئے۔ چک 55 چار آر میں محمد اسرار زمیندار کی بیوی آمنہ بی بی کو گھر سے ثاقب علی ، نذیر احمد اور تین نامعلوملزم اغوا کر کے لے گئے ملزم جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی آ ٹھ لاکھ 80 ہزار روپے کے زیورات بھی لے گئے ۔چک 164اے نو ایل میں محمد اشفاق کے گھر سے رات کو نا معلوم مسلح افراد اس کی مشیرہ مقدس بی بی کو کار میں ڈال کر لے گئے ملزم جاتے ہوئے چار لاکھ 70ہزار روپے نقدی زیورات بھی لے گئے ۔پولیس تھانہ سٹی ساہیوال ،نور شاہ اور غازی آباد نے فریدہ ،ذیشان نصیر، محمد اسرار، محمد اشفاق کی مدعیت میں چار مقدمات 365 بی اور 496اے ، ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔