سیلز مین ،دوکاندارنقدی ، موبائل ، موٹر سائیکل سے محروم
ساہیوال(نامہ نگار) ڈاکو اسلحہ کے زور پر بیوپاریوں، سیلز مین اور دوکاندار سے چھ لاکھ 11ہزار500 روپے کی نقدی، دو موٹرسائیکل اور چار موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ڈاکو گن پوائنٹ پر چک 96 چھ آرمیں محمد عمران سے دو لاکھ روپے نقدی ایک موبائل ۔چک 86 نو ایل کے قریب محمد ارشد ڈیری فارم مالک سے ڈھائی ہزار روپے نقدی ۔چک 5گیارہ ایل کے قریب عمران علی سیلز مین سے موٹرسائیکل 6612ایس ایل ایم اور ایک لاکھ 55 ہزار روپے نقدی وغیرہ ۔ غفور ٹاؤن سے محمد عثمان دوکاندار سے موٹرسائیکل نمبر 3694وی آر کے، مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ۔چک36بارہ ایل کے قریب جی ٹی روڈ پر محمد رضوان سے تین موبائل نقدی ایک لاکھ 4ہزار روپے ،پولیس فرید ٹاؤن ،غلہ منڈ ی ، ہڑپہ ، سٹی چیچہ وطنی اور صدر چیچہ وطنی نے محمد عثمان، محمد ارشد ،عمران علی، محمد عثمان اور رضوان کی مدعیت میں پانچ مقدمات 382اور392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔