کرائمز
لاہور،راہگیر خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقہ میں راہگیر خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایچ او نشتر کالونی نیٹیم کے ہمراہ شمع کالونی سے اوباش کو ٹریس کیا، خاتون کی جانب سے 15 کال موصول ہونے پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی۔اوباش گلی میں آتی جاتی خواتین کو چھیڑتا اور پستول دکھا کر ڈراتا تھا، ملزم کی اسلحہ نمائش کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ملزم حسن سے پستول برآمد مقدمہ درج،انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔