کرائمز

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکی زیر صدارت اہم اجلاس

چکوال(نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد شہاب اسلم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع چکوال و تلہ گنگ کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام "پلس (PULSE)” کے تحت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر KPIs کی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا گیا جبکہ پرائس کنٹرول میجسٹریٹس کی کارکردگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر افسران کو باہمی رابطہ مضبوط رکھنے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button