کرائمز

پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے نوجوان زخمی

لاہور(نامہ نگار )لاہور کے علاقے گرین ٹائون میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے 22سالہ نوجوان اویس زخمی ہو گیا۔اویس موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکل رہا تھا کہ اچانک گلے پر پتنگ کی ڈور پھنس گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی نوجوان کا گلا متاثر ہوا اور فوری طور پر اسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا سرجیکل وارڈ میں علاج جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button