کرائمز
رنگ پورہ میں پولیس مقابلہ میں 28 سالہ نوجوان ہلاک
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) تھانہ رنگ پورہ میں پولیس مقابلہ میں 28 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا، ارسلان جاوید کی نعش میانہ پورہ میں گھر آگئی جہاں اہل خانہ سوگ میں رہے، مرحوم ارسلان جاوید کو پولیس نے مختلف الزامات میں گرفتار کیا تھا اور اس کا ایک گرفتار ساتھی عرفان رشوت دے کر رہا ہوا لیکن ارسلان جاوید پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوا، ورثاءنے ارسلان جاوید کی ہلاکت کو غیر قانونی قرار دیا