مصری شاہ فاروق گنج کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ
لاہور/سی سی ڈی شاہدرہ / رانا عاطف ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) شاہدرہ کے انچارج انسپکٹر اسلام گجر بمعہ ٹیم نے مصری شاہ کے علاقہ میں ناکہ بندی کی تھی 03 کس ملزمان کو مشکوک جانتے ہوۓ روکا گیا۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 02 اہلکار زخمی ہوئے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوید کو بھی ایک گولی کمر پر لگی، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت وہ محفوظ رہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقعہ پر پہنچے۔ تقریباً15/20 منٹ تک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا کی جرات مندانہ قیادت اور بروقت حکمتِ عملی کے نتیجے میں پولیس پارٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کامیاب کارروائی کی۔
فائرنگ رکنے پر چیکنگ کے دوران 01 ڈاکو مضروب پائے گئے، جو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے۔
ہلاک ملزم کی شناخت
روہیت عرف ٹینشن
ابتدائی پڑتال کے مطابق ملزم کا سنگین کرائم ریکارڈ سامنے آیا
ملزمان 50 سے زائد وارداتوں
میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مطلوب اشتہاری تھا
مزید یہ کہ چند روز قبل اسی ملزم نے بھی دوران واردات گن پوائنٹ پر ریپ کیا تھا۔
ڈی ایس پی دانش آصف رانجھا جرائم پیشہ عناصر کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں، ان کی پیشہ ورانہ قیادت اور بہادری پولیس فورس کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر رسپانس کرتے ہوئے لاش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ڈیڈ ہاؤس منتقل کیا۔