وینزویلا اور اس کے عوام سے ہماری جنگ نہیں، امریکی مندوب
صدرمادورو کو متبادل راستے پیش کیے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی،خطاب
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے کہا ہے کہ وینزویلا اور اس کے عوام کے خلاف امریکا کی کوئی جنگ نہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ ہم وینزویلا پر قبضہ نہیں کر رہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دیا، مادورو کو متبادل راستے پیش کیے اور کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت امریکیوں کو منشیات کی دہشت گردی سے بچانے کے لیے اقدامات میں کمی نہیں کرے گی۔ امریکا، وینزویلا کے عوام کے لیے امن، آزادی اور انصاف کا خواہاں ہے۔