سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف کی ٹنڈوجام آمد پر پرتپاک استقبال
حیدرآباد (رپورٹ/محمد شریف سرپرست اعلیٰ و چیئرمین علاؤ الدین صدیقی ٹرسٹ الحاج پیر محمد نور العارفین صدیقی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف کی ٹنڈوجام آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے خلیفہ صوفی راؤ محمد رضا نقشبندی زیر نگرانی شہر بھر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ورکشاپ اسٹاپ پر بزنس فورم حیدرآباد ٹنڈوجام اور ہمارا اعلان پر امن پاکستان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا رستم شہید روڈ پر استقبالیہ کیمپ چیئرمین یوسی 65راؤ محمد اکرم راجپوت کی جانب سے لگایا گیا مالاکنڈ چوک پر چیئرمین یوسی 64 دانش صابر قائم خانی نے استقبالیہ کیمپ لگایا جبکہ مختلف مقامات پر مریدین نے استقبال کیا اور دارلعلوم صدیقیہ رشید کالونی میں کیک کاٹا گیا استقبالیہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی ،تاجران، یوسی چیئرمینز سمیت مریدین کی جانب سے لونگی اجرک کے تحائف پیش کیے گئے پیر محمد نور العارفین صدیقی بعد نماز عشاء نورانی جامعہ مسجد میں خصوصی خطاب کیا اور سندھ بھر کے مختلف اضلاع کا دورا بھی کریں گے آخر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی اس موقع پر سینئر رہنماء جماعت اہلسنت سنت الحاج مولانا یوسف نقشبندی ، خلیفہ صوفی راؤ محمد رضا نقشبندی، بزنس فورم ٹنڈوجام کے صدر پپو راجپوت ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت ، جنرل سیکرٹری علاؤ الدین صدیقی ٹرسٹ راؤ نعمان نقشبندی ، عمران رشید، کونسلر طاہر اسامہ کونسلر ، راؤ سکندر سلیم کیپٹن ریٹائرڈ راؤ اختر ، جماعت اسلامی جنرل سیکرٹری پروفیسر راؤ طارق اختر سموں سمیت دیگر بھی موجود تھے