علاقائی خبریں

خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی شورکوٹ کا چھٹا مشاورتی اجلاس

نارووال ( نامہ نگار) خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی شورکوٹ کا چھٹا مشاورتی اجلاس ڈیرہ پیرو خاں لمبردار رہائش گاہ جمیل نصیر منعقد ہوا جسمیں سرپرست محمد دین لمبردار حاجی حافظ شمس الدین عبداللہ کے علاؤہ مرکزی عہدیداران نے شرکت کی
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ۔ اجلاس کی صدارت بانی و صدر ویلفیر ڈاکٹر سعید احمد نے کہ جبکہ چھٹے اجلاس کا ایجنڈا سینیر نائب صدر ہیڈ ماسٹر قمر الدین نے پیش کیا
اجلاس میں سرپرست صاحبان کی جانب سے ویلفیر کہ سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مذید کام کرنے اور نوجوانوں کو ویلفیر کے پلیٹ فارم پر متحرک کرنے پر زور دیا گیا
اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد وقاص عبدالغفور کے زیر نگرانی یوتھ کا اجلاس فورا بلانے اور یوتھ کو ویلفیر کے اغراض و مقاصد سمیت خدمت خلق کے جزبہ کو اُجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا
ہنگامی طور پر یوتھ اجلاس زیر صدارت راشد عبداللہ منعقد ہوگا جبکہ مرکزی اجلاس فروری میں زیر نگرانی مرکزی جنرل سیکریٹری منعقد ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button