سب ڈویثرن نارنگ نارتھ کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی
نارنگ منڈی (نامہ نگار) بارش کی چند بوندیں کیا گریں سب ڈویثرن نارنگ نارتھ کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آ گئی پندرہ گھنٹے بعد جزوی طور پربجلی بحال نماز جمعہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا مسجدوں میں پانی ختم متعلقہ اسسٹنٹ منیجر لسیکو غائب اہل علاقہ کا شدید احتجاج گزشتہ رات ہلکی بارش کے باعث سب ڈویثرن نارنگ نارتھ کے درجنوں دیہات اندھیرے میں ڈوب گے اسسٹنٹ منیجر لسیکو سمیت عملہ غائب رہا مسجدوں سے پانی ختم ہونے کے باعث نماز جمعہ کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اہل علاقہ کا کہنا تھا بارش کے چند قطرے گرنے سے لیسکو کی کارکردگی کے تمام پول کھل کر سامنے آگے ہزاروں روپے بل ادا کر دیتے ہیں بہتری کے نتائج صفر ہیں متعدد بار کالیں کی گئیں مگر کسی نے کال ریسیو نہیں کی پندرہ گھنٹے بعد بجلی جزوی طور پر بحال ہوئی معمولی نقص دور کرنے کے لئے پندرہ گھنٹے لگے جو نارنگ نارتھ کی غفلت لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے اعلی حکام غفلت سستی لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اسسٹنٹ منیجر سمیت متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔