علاقائی خبریں

ناقص مصالحے ملنے پر 25 کلو ہلدی اور سرخ مرچ ضائع کردی

نارنگ منڈی(نامہ نگار)پنجاب فوڈاتھارٹی کانارنگ منڈی میں چھاپے چھتہ بازارمیں ناقص مصالحے ملنے پر 25 کلو ہلدی اور سرخ مرچ ضائع کردی دوکاندارکے خلاف مقدمہ درج مختلف دوکانداروں کو وارننگ اس موقع پر گفتگوکرتے ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسرمحمدعثمان کاکہناتھاکہ کسی کوانسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے مختلف دوکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ چھتہ بازار میں رفیق کریانہ سٹورمیں ملاوٹ شدہ ہلدی اور سرخ مرچ فروخت کی جارہی تھی جس کے نمونہ جات لیے گئے توملاوٹ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی اور دوکان کو سربمہر کر دیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ مرچ اور ہلدی کو تلف کردیاگیاہے شہری تعاون کریں صفائی ستھرائی ملاوٹ شدہ اشیاء کی فوری اطلاع دیں سخت کاروائی ہو گی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پورے ضلع میں ہماری ٹیمیں متحرک ہیں جو خلاف ورزی کرتاپایاگیاقانونی تقاضے پورے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button