کرائمز
سپیئر پارٹی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سپیئر پارٹی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر روڈ یونائیٹڈ ٹریکڑ کے سپیئرپارٹس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیورز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے تین لاکھ مالیت کا سامان جل گیا جبکہ 12لاکھ مالیت کا سامان اور پلازہ بچا لیا گیا۔