کرائمز
اغواء کے بعد پھندہ لگا کر قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پیرودھائی پولیس نے شہری کو اغواء کے بعد پھندہ لگا کر قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغواء کے بعد پھندہ لگا کر قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، زیر حراست شخص نے اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر شہری کو اغواء کیا تھا، ملزمان نے قتل کے بعد نعش کو نالہ لئی میں پھینک دیا تھا، شہری کے اغواء کا مقدمہ تھانہ پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔