کرائمز

افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا

پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے کہا ہے کہ پشاور پولیس افسران و جوان محنت کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے اسٹریٹ کرائم، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر، آئس، سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری، قبضہ مافیا، سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے والوں اور اسلحہ نمائش کے خلاف کامیاب کارروائیاں اسی طرح جاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں تقسیمِ انعامات کی تقریب کے دوران کیا۔پروقار تقریب کے دوران ایس ایچ او تھانہ ریگی اکرم جان، اے ایس آئی انعام خان، اے ایس آئی شاہد خان، ہیڈ کانسٹیبل کلیم خان اور کانسٹیبل لیاقت کو عمدہ کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے پشاور پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں اسی طرح جاری رکھی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button