کرائمز
ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
سوات (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تھانہ خوازہ خیلہ کی حدود جانو، لنگر، بورئی اور شالپین میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔آپریشن کی قیادت ایس ایچ او خوازہ خیلہ محمد آیاز نے کی، جس میں پولیس، ڈی ایس بی اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے وابستہ مشتبہ افراد کی پناہ گاہوں پر چھاپے مارے گئے اور علاقہ معززین سے ملاقات کر کے معلومات حاصل کی گئیں۔آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم میاں سید رحیم ولد محمد عمر کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے ایک کلاشینکوف برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔