کرائمز

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کا دورہ چنیوٹ، سیمینار سے خطاب

فیصل آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادنے چنیوٹ کا دورہ کیا، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کیا،پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا،تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری لگائی اور پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔آر پی او نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق طلباء میں ٹریفک قوانین،منشیات کی روک تھام،روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے فاسٹ نیشنل یونیوسٹی چنیوٹ کیمپس میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔آگاہی سیمینارمیں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف،ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان دیگر پولیس افسران،یونیورسٹی انتطامیہ اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا،ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف،ڈی سی میڈم عائشہ رضوان نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔طلباء،طالبات کو ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی گئی۔آرپی او نے طلباء،طالبات کو ٹریفک قوانین،جرمانوں،ڈرائیونگ سیفٹی میئرزکے استعمال،افادیت کے حوالے سے آگاہی دی۔آر پی ونے طلباء کو منشیات کے تدارک کے حوالے سے آگاہی دی۔آرپی او نے طالبات کو جنسی ہراسگی یا دیگر کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس فورمز سے متعلق آگاہی دی۔کمیونٹی پولیسنگ کے تحت پتنگ بازی پر پابندی کے حوالے سے آگاہی دی۔۔بعدازاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے چنیوٹ شہر میں لاہور روڈ پر شہید جونیئر ٹریفک وارڈن ظفر عباس کے نام سے منسوب دوسرے نئے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا،عمارت کا وزٹ کیا۔آر پی او فیصل آباد نے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے شہریوں کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرپی اوسہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ امن و امان کے قیام،قانون کے برابر نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔بعد ازاں آرپی او سہیل اختر سکھیرا نے پولیس افسران سے میٹنگ کی۔دوران میٹنگ امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔آرپی اونے پولیس افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔آر پی او نے پولیس افسران کو مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button