کرائمز
فقیر آباد:8ملزمان سے 1775 گرام منشیات اور اسلحہ برآمد
پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 8ملزمان کو گرفتارکر کے1775 گرام منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پشاور پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد واجد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عماد، فرمان، نوید، کامران، مجیب الرحمان، سہیل، محمد یسین اور اسامہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1775 گرام آئس، ایک عدد پستول اور ایک بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔