اٹک،جوئے کی محفل پر چھاپہ،05 قمار باز گرفتار
اٹک (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اٹک کے تھانہ انجراء پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مارکر05 قمار باز گرفتاراورداؤ پر لگی رقم مالیتی ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ انجراء پولیس کو دوران گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص میاں ڈھکی پرانے تالاب کے ساتھ درختوں کی اوٹ میں بذریعہ ڈولی دانہ قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر پولیس ٹیم نے مناسب حکمت عملی کے تحت فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ریڈ کیا تو چند اشخاص قماربازی میں مصروف پائے گئے جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم الٹ پلٹ کر کے بھاگنے کی کوشش کی جن میں سےپانچ افراد کو موقع پر قابو کر لیا گیا جنکے نام محمد شریف، محمد اسماعیل ، ڈیران خان ، انتخاب عالم اور محمد عارف سکنائےمیاں ڈھکی چھب تحصیل جنڈ ضلع اٹک معلوم ہوئے جنکو موقع پر ہی گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل مالیتی رقم 01 لاکھ 08 ہزار روپے قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔