کرائمز

اندھے قتل کا سراغ لگا کرقتل میں ملوث ملزمان کوگرفتار کر لیا

اٹک (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اٹک پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کرقتل میں ملوث ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی اٹک پولیس کو بذریعہ پولیس ایمرجنسی نمبر 15 اطلاع موصول ہوئی کہ مسجد نور والی گلی اٹک شہر خالی پلاٹ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے۔اطلاع پر تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم فورا موقع پر پہنچی تو ایک نامعلوم نوجوان لڑکے کی نعش پڑی تھی جسکے جسم پر تشدد کے نشانات اور گلے پر پھندے کا نشان موجود تھا جسکو کسی نامعلوم شخص/اشخاص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا۔نعش کو برائے پوسمارٹم ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر کے تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کیا شبانہ روز محنت، پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی پولیسنگ کی مدد سے مقتول محمد اویس ولد جنید خان ساکن کوہاٹ کے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان محمد حمزہ ولد اسرافیل،احسان اللہ ولد حاضر بادشاہ، نعمان ریاض ولد ریاض احمد، خاکشاد بیگم زوجہ حاضر بادشاہ اور سمعیہ بی بی زوجہ سجاد خان سکنائے ہنگو حال اسلم کالونی اٹک شہر نے نوجوان محمد اویس (مقتول ) کو قتل کر کے اسکی نعش مسجد نور والی گلی اٹک شہر خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے تھانہ سٹی اٹک پولیس ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button