جعلی پیر بے اولاد جوڑے کے گھر سے زیورات لوٹ کر رفو چکر
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) سرگودھا میں جعلی پیر نے روحانی علاج کے نام پر بے اولاد جوڑے کے گھر سی4تولے طلائی زیورات لوٹ لئے اور رفو چکر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ بھلوال کے چک 7جنوبی کے عمر شہزاد کی شادی کو5سال ہو گئے لیکن اولاد نہ ہو نے پر خاتوں نمرا بی بی روحانی معالج کیلئے سید عبدالقیوم شاہ سے فون پر رابطے کروایا جس کے کارندے سلیمان شاہ گھر آکر دم درود کے بہانے عمر کی بیوی خدیجہ بی بی کو اپنے جھال میں پھنسا کر سایہ کو ختم کرنے کیلئے طلائی زیورات نکلوائے اور 4تولے کے طلائی زیورات ہار، انگوٹھیاں نکال کر خالی تھیلی دم کر کے اسے 4ماہ تک نہ کھولنے کی ہدایت کر کے رفو چکر ہو گیا۔گزشتہ روز جب اہلخانہ نے دم کی گئی زیورات کی تھیلی کھولی گئی تو وہ خالی تھی جس پر تھانہ سٹی پولیس بھلوال نے چار نوسربازوں نمرا بی بی، ردا بی بی،جعلی پیر عبدالقیوم شاہ اورسلیمان شاہ کے خلاف زیر دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔